جدہ سے اسلام آباد آنے والی نجی ائیر لائن میں دوران پرواز مسافر انتقال کر گیا

منگل 3 جنوری 2017 10:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء)جدہ سے اسلام آباد آنے والی نجی ائیر لائن میں دوران پرواز ایک مسافر انتقال کر گیاذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز پی اے 271کے ذریعے اسلام آباد آنے کے دوران حق نواز سکنہ خوشاب دوران پرواز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا پرواز کے اسلام آباد پہنچنے پر مسافر کو سول ایویشن کے کلینک منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسکی موت کی تصدیق کردگی جس کے بعد مسافر کے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :