میرے پاس ہیکنگ کے بارے میں وہ معلومات ہیں جو کسی اور کے پاس نہیں ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 3 جنوری 2017 10:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء)امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی جانب سے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کو وہ معلومات ہیں جو کسی اور کو نہیں ہیں اور وہ منگل یا بدھ کو یہ معلومات منظر عام پر لائیں گے۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ 'میں اس بارے میں پوری یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کیونکہ یہ ایک سنگین الزام ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ وسیع پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں کی بات کریں تو وہ سراسر جھوٹ تھا۔ اس لیے میں بالکل مطمئن ہونا چاہتا ہوں کیونکہ یہ ایک سنگین الزام ہے۔'انھوں نے مزید کہا کہ ان کو ہیکنگ کے بارے میں کافی معلومات ہیں۔ 'ہیکنگ کو ثابت کرنا بہت مشکل ہے۔ اور ہو سکتا ہے کہ ہیکنگ کے پیچھے کوئی اور ہو۔ اور مجھے ایسی باتوں کا علم ہے جو دوسروں کو نہیں ہے اس لیے وہ اس صورتحال کے بارے میں پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :