آئی جی سندھ کی تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں

اے ڈی خواجہ نے چھٹی کے آخری روز چارج سنبھال لیا

منگل 3 جنوری 2017 10:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2017ء)آئی جی سندھ کی تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں،اے ڈی خواجہ نے چھٹی کے آخری روز چارج سنبھال لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ19دسمبر کو15 دن کی رخصت پر گئے تھے جس کے بعد انہیں جبری رخصت پر بھیجنے اور عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں اور عدالت نے انہیں جبری رخصت پر بھیجنے پر حکم امتناعی بھی دے دیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی خواجہ نے چھٹی کے آخری روز واپس آکرچارج سنبھال لیا ہے

متعلقہ عنوان :