سینیٹ نے ہیلتھ انشورنس پروگرام اوباما کیئر منسوخ کرنیکی منظوری دیدی

متعلقہ کمیٹیوں کو پروگرام کو منسوخ کرنے کے لئے قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا

جمعہ 13 جنوری 2017 13:45

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2017ء)امریکی سینیٹ نے صدر براک اوباما کے ہیلتھ انشورنس پروگرام ''اوباما کیئر'' کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔ متعلقہ کمیٹیوں کو پروگرام کو منسوخ کرنے کے لئے قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹ کے اکاون ارکان نے اوباما کیئر کی منسوخی کی قرارداد کے حق میں جبکہ اڑتالیس نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے جہاں اگلے ہفتے اس پر رائے شماری کی توقع ہے۔ اوباما کیئر کی منسوخی میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اوباما کیئر کی منسوخی کا وعدہ کر چکے ہیں اور سینیٹ کی کارروائی اس جانب پہلا قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :