Live Updates

نظام عدل کو چلنے دیں اب بہت ہو گیا،سینیٹر اعجاز چوہدری

27 سیٹیں ختم ہونا رحمت کا پہلا قطرہ ہے،آنے والے دنوں میں قومی اسمبلی کی نشستیں بھی ختم ہوں گیں ،وکلا پر تشدد بھی بہت ناانصافی ہے،عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 11 مئی 2024 16:34

نظام عدل کو چلنے دیں اب بہت ہو گیا،سینیٹر اعجاز چوہدری
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مئی 2024 ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ نظام عدل کو چلنے دیں اب بہت ہو گیا،27 سیٹیں ختم ہونا رحمت کا پہلا قطرہ ہے،آنے والے دنوں میں قومی اسمبلی کی نشستیں بھی ختم ہونگی،وکلا پر تشدد بھی بہت ناانصافی ہے،آپ بار اور بینچ کو آپس میںنہ لڑائیں،لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ لوگ جیلوں میں بند ہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر ٹرائل شروع کیا جائے ہمیں انصاف کی پوری توقع ہے۔

یہ 25 کروڑ لوگوں کا ملک ہے اس کے لاکھوں مسائل ہیں۔ان مسائل کی توجہ دی جائے ۔آج عام آدمی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے پریشان ہے ۔دنیا کا پانچواں بڑا ملک تباہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

تقرری ہو گی یانہیں ہو گی اس بات کو چھوڑ دیں،ان عدالتوں کو چلنے دیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ جو عدلیہ نے فیصلہ کیا وہ آئین اور قانون کے مطابق ہے،9 مئی کو ایک سال ہو گیا ہے اور لوگ جیلوں میں بند ہیں۔

جن پولیس افسران نے یہ جھوٹے مقدمات بنائے انکو تمغات سے نوازا گیا ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں جو لوگ جیلوں میں بند ہیں ان کافوری طور پر ٹرائل شروع کیا جائے ہمیں انصاف کی پوری توقع ہے۔وکلا پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،وکلا کے جائز مطالبات کو فوری ماننا چاہیے۔پولیس نے جس طرح وکلاءپر تشدد کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔مذاکرات کیلئے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کافیصلہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک مذاکرات بے معنی ہونگے ۔پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی خواتین کی مخصوص اوراقلیتوں کی نشستیں ختم ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے ۔آنے والے دنوں میں ہم سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بنیں گے ۔الیکشن جو جیتا ہے اس کی واپس ساری سیٹیں دینا پڑیں گی۔فارم 47والی جعلی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات