ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات پر یورپ کو دنیا میں اپنے کردار کی وضاحت کرنا ہوگی، میرکل

ہفتہ 4 فروری 2017 13:28

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2017ء)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے جواب میں یورپ کو دنیا میں اپنے کردار کی وضاحت کرنا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے والیٹا میں یورپی یونین کے رہنماوٴں کے اجلاس سے قبل کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یورپ کا مقدر اس کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ اس اجلاس میں بحیرہ روم کے راستے آنے والے مہاجرین پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں مہاجرین کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے اور بین الاقوامی حمایت یافتہ یونٹی حکومت کی حمایت بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :