مسلم لیگ فنکشنل کے کامران ٹیسوری اور ڈاکٹر جہانزیب مغل کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت

ہفتہ 4 فروری 2017 13:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4فروری۔2017ء)مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء کامران ٹیسوری اور سماجی شخصیت ڈاکٹر جہانزیب مغل نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لوگ ایم کیو ایم پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت اختیار کرنے لگے ہیں لیکن ابھی تو یہ ٹریلر ہے۔مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماء کامران ٹیسوری اور سماجی شخصیت ڈاکٹر جہانزیب مغل ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہو گئے۔

رہنماوٴں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پی آئی بی کالونی کے عارضی دفتر میں استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ابھی تو شمولیت کا ٹریلر ہے، یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ابھی آزمائش سے گزر رہی ہے لیکن امید ہے کہ بحران سے نکل آئے گی۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت سے مسائل ہیں، ان کو حل کرنے کیلئے ایم کیو ایم میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے میئر کو بااختیار بنا دیا جائے تو شہر کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مردم شماری کا شفاف انعقاد پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے ضروری ہے، شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار کیا جائ