چین ، بدعنوانی کے خلاف جاری مہم میں امریکہ مفرور ہونے والی خاتون گرفتار

ہفتہ 11 فروری 2017 20:31

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2017ء)چین نے بدعنوانی کے خلاف جاری مہم میں امریکہ مفرور ہونے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔چینی میڈیا کے مطابق شنگھائی کے ماہی گیری کے شعبہ میں مالیاتی امور کی ایگزیکٹو وانگ چھینگ چیان مئی2005میں بدعنوانی کے بعد امریکہ فرار ہوئی۔

(جاری ہے)

چین کو بدعنوانی کے مقدمات میں مطلوب100افراد کی فہرست میں وانگ 67پر موجود تھی ۔وانگ کی گرفتاری سے قبل بدعنوانی کے مقدمات میں مطلوب 37افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ وانگ نے بذات خود گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :