نندی پور منصوبے پر میڈیا رپورٹ حقائق کے بر عکس ہے ،یہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق اور پیپرا رولز کے مطابق دیا گیا،نندی پور سے متعلق مثبت خبر کو منفی کرنے کی کوشش کی گئی ہے،ترجمان وزارت پانی وبجلی

ہفتہ 11 فروری 2017 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2017ء) ترجمان وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ نندی پور منصوبے پر میڈیا رپورٹ حقائق کے بر عکس ہے ، یہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق اور پیپرا رولز کے مطابق دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان وزارت پانی و بجلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نندی پور منصوبے پر میڈیا رپورٹ حقائق کے بر عکس ہے ۔یہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق ہے ۔ نندی پور سے متعلق مثبت خبر کو منفی کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ منصوبے کا ٹھیکہ شفاف بولی اور پیپرا رولز کے مطابق دیا گیا ۔ …(م د )

متعلقہ عنوان :