پارلیمنٹ ہائوس میں پیش آنے والے حالیہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب

جمعہ 10 مارچ 2017 23:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)پارلیمنٹ ہائوس میں پیش آنے والے حالیہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا ۔مسلم لیگ(ن) کے رکن جاوید لطیف اور تحریک انصاف کے مراد سعید کے درمیان پارلیمنٹ کے احاطے میں تصادم ہوا تھا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی میں مسلم لیگ (ف) کے غوث بخش مہر ، جماعت اسلامی کے رہنماصاحبزادہ طارق اللہ،ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین ،پیپلزپارٹی کے اعجاز حسین جاکھرانی،جمعیت علمائے اسلام (ف)کی شاہدہ اختر علی اور مسلم لیگ (ض) کے اعجاز الحق شامل ہیں۔

غوث بخش مہر کو کمیٹی کاکنونیئر مقرر کیا گیا ہے ۔ سپیکر نے کمیٹی کو 16 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس کا پہلا اجلاس پیر کے روز منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :