سوئٹزرلینڈ میں نامعلوم مسلح افراد کی کیفے میں اندھا دھند فائرنگ ، 2 افراد ہلاک ، ایک زخمی

جمعہ 10 مارچ 2017 18:04

ْبرن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)سوئٹزرلینڈ کے شہر بیسل میں نامعلوم مسلح افراد کی کیفے میں اندھا دھند فائرنگسے 2 افراد ہلاک ، ایک زخمی ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقسوئٹزرلینڈ کے شہر بیسل میں نامعلوم مسلح افراد نے داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد دونوں حملہ آور کو ریلوے اسٹیشن کے جانب جاتے دیکھا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے مقاصد معلوم نہیں ہوسکے ہیں دوسری جانب فائرنگ کے بعد بیسل کیفے کی جانب جانے والی تمام سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہیں اور پولیس نے کیفے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کردئیے ہیں۔خیال رہے کہ سوئٹرزلینڈ کو عموما ایک پرامن ملک خیال کیا جاتا ہے جہاں فائرنگ کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں۔ گذشتہ برس دسمبر میں زیوریخ شہر میں ریلوے لائن کے قریب واقع ایک اسلامی مرکز اور مسجد پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :