کوئٹہ ‘احتسا ب عدا لت نے لو کل گو رنمنٹ فنڈز خرد برد سکینڈل میں گرفتار سا بق مشیر خزا نہ میر خا لدلا نگو ‘سا بق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسا نی اور ٹھیکیدار سہیل مجید کے جو ڈیشل ریما نڈ میں 7روز کی تو سیع کر دی

جمعہ 10 مارچ 2017 23:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)احتسا ب عدا لت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر نے لو کل گو رنمنٹ فنڈز خرد برد اسکینڈل میں گرفتار سا بق مشیر خزا نہ میر خا لدلا نگو ،سا بق سیکرٹری خزانہ مشتا ق احمد رئیسا نی اور ٹھیکیدار سہیل مجید کے جو ڈیشل ریما نڈ میں 7روز کی تو سیع کے احکا ما ت دے دئیے ہیں جبکہ بر ضما نت 2ملزمان کو ریفرنس کی کا پیاں فرا ہم کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کیس کی سما عت شروع ہو ئی تو ملزما ن سمیت ان کے وکلا ء اور نیب کے اسپیشل پرا سکیوٹر راشد زیب گو لڑہ و دیگر بھی عدا لت میں پیش ہو ئے سما عت کے دوران عدالت کی جا نب سے ملزما ن بر ضما نت کو ریفرنس کی کا پیاں دے دی گئیں جبکہ دیگر گرفتار ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں 7دن کی تو سیع کر دی گئی اس سے قبل عدالت نے نیب کے پرا سیکیوٹر و دیگر سے استفسا ر کیا کہ مشتا ق رئیسا نی پلی با رگین درخواست میں انہوں نے بر آ مد کی گئی رقوم اور دیگر کی صو با ئی حکومتوں کو حوا لگی کے احکا ما ت صا در کئے تھے وہ صو با ئی حکومتوں کے نا م کئے گئے ہیں یا نہیں جس پر نیب کے اسپیشل پرا سیکیوٹر نے عدالت کو بتا یا کہ بر آ مد ہو نے والی رقوم اور دیگربلو چستان حکومت کو حوا لے کر دی گئی ہے تا ہم جو بنگلے کرا چی میں ہیں ان کی حوا لگی کے سلسلے میں کیس کے تفتیشی آ فیسرشعیب شیخ وہاں گئے ہیں جو اس سلسلے میں معا ملا ت کو حتمی شکل دے رہے ہیں اس سلسلے میں تفتیشی آ فیسر رپورٹ 14 ما رچ کو عدالت میں پیش کریں گے ،نیب نے ریفرنس میں نا مزدایک اورغیر حا ضر اور مفرور ملزم کے متعلق بتا یا کہ ان کے حوا لے سے بھی عدالت کو تفصیلا ت دی جا ئیں گی بعد ازاں کیس کی سما عت 17 ما رچ تک کے لئے ملتو ی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :