استنبول ‘ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ پانچ افراد ہلاک

جمعہ 10 مارچ 2017 20:19

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) استنبول میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بدقسمت ہیلی کاپٹر ایس 76 ضلع بیلکدوزو میں گر کر تباہ ہونے سے قبل ایک ٹی ٹاور سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر مین سات افراد سوار تھے جن میں سے دو بچ گئے۔ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا مزید وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :