اتر پردیش،گوا اور اتراکھنڈ کے ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے برتری حاصل کر لی

مشترقی پنجاب میں عام آدمی پارٹی اور کانگرنس کے مابین سخت مقابلہ متوقع،ایگزٹ پولز

جمعہ 10 مارچ 2017 18:04

مدھیہ پردیش (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتر پردیش،گوا اور اتراکھنڈ کے ریاستی انتخابات میں برتری حاصل کر لی ، مشترقی پنجاب میں عام آدمی پارٹی اور کانگرنسکے مابین سخت مقابلہ متوقع ۔ایگزٹ پولز کے مطابقپاکستان مخالف مہم چلانے والی نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتر پردیش،گوا اور اتراکھنڈ کے ریاستی انتخابات میں برتری حاصل ہے جبکہ مشترقی پنجاب میں عام آدمی پارٹی کانگرنس میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت بی جے پی پانچ میں سے تین ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے،ادھر بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ جن ریاستوں میں الیکشن ہورہے ہیں ،ان تمام میں ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک جو ایگزٹ پولز سامنے آئے ہیں،ان میں تین ریاستوں میں بی جے پی کو برتری حاصل ہے جبکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی( آپ) اور کانگریس میں سخت مقابلہ ہوگا،ریاستی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان ہفتے کو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :