مالی سال 17 کے پہلے آٹھ ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے 12.3 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں

جمعہ 10 مارچ 2017 23:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال17 کیپہلے آٹھ مہینوں (جولائی تا فروری) میں12363.3 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں 12676.64 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔جمعہ کو مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فروری 2017ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1416.92 ملین ڈالر تھی جو کہ جنوری 2017 کے مقابلے میں 4.7فیصد کم، اور فروری 2016 کے مقابلے میں 6.9 فیصد کم ہے۔

بلحاظ ملک فروری 2017 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 404.39 ملین ڈالر، 320.24 ملین ڈالر، 177.76 ملین ڈالر، 170.55 ملین ڈالر، 168.2 ملین ڈالر، اور 31.7 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ فروری 2016 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب475.07 ملین ڈالر، 320.37 ملین ڈالر،182.17 ملین ڈالر، 179.65 ملین ڈالر، 197.63 ملین ڈالر اور35.37 ملین ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

فروری2017 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر144.08 ملین ڈالر رہیں جبکہ فروری 2016 میں ان ملکوں سے 131.66 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :