سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور مزدور رہنمائوں کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز ،آدھے نکات پر اتفاق رائے ہوگیا

پہلے دور میں 28نکات ،دوسرے دور میں 8نکات اور تیسرے دور میں مزید 16نکات پر تفصیلی بحث ومباحثہ

جمعہ 10 مارچ 2017 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں کچرے کے نظام کو سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے کنٹرول میں دیئے جانے کے بعد بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے نمائندوں نے 84نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کو2فروری کو پیش کی تھی ۔جس پر مذاکرات کے تین دور مکمل ہو گئے ۔

مجموعی طور پر ابھی تک پہلے دور میں 28ِِِِِِِِ،دوسرے دور میں 8اور آج ہونے والے تیسرے دور میں 16نکات پر تفصیلی بحث ومباحثہ ہوا۔15مارچ تک مذاکرات مکمل کرکے معاہدہ کرنے پر دونوں فریقین میں اتفاق ہوگیا ۔سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے بورڈ کے ایم ڈی ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس اور بورڈ کے سیکریٹری جبکہ بلدیاتی اداروں کی دوفیڈریشنوں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدرسید ذوالفقار شاہ اور یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن کی صدر محترمہ کنیز فاطمہ ۔

(جاری ہے)

کراچی میونیسپل ورکرز الائنس اور میونیسپل ورکرز ٹریڈیونینز الائنس ۔لوکل گورنمنٹ انٹی پرائیوٹائزیشن کمیٹی کے رہنماملک نواز ،ہارون حسن ،پرویز جدون ،اشرف اعوان ،سعید رئیسانی ،پرویز حبیب،شکیل احمد،راجہ عاصم شہزاد ،قاسم شاہ ،نذیرجسکانی ،جان محمد بلوچ ،غلام مصطفی اور دیگر مذاکرات میں مزدوروں کی نمائندگی کررہے ہیں ۔اب تک ہونے والے مذاکرات میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ میں یونین سازی کرنے ۔

اضافی 20فیصد الائونس کی ادائیگی ۔میڈیکل انشورنس صوبائی ملازمین کی طرح ڈیتھ پیکیج واجبات کی ادائیگی ایک ماہ کے اندر کرنے ۔بورڈ میں ورکرز کی نمائندگی کے لیے معاملات میں نمائندے مقرر کرنے اپ گریڈیشن ،فیلڈ الائونس ۔وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی دوران ڈیوٹی حادثے کی صورت میں قانونی مددکرنے سمیت فنانس ،کیریئر پلاننگ،قانونی مراعات اور انتظامی امور پر مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں جبکہ بعض معاملات کو کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے ۔

اب آئندہ دور میںیونین مراعات ،کینٹین فیئر پرائس شاپ ،تعلیمی وظائف ،تفریحی سہولیات اوردیگر نکات پر بات چیت کی جائے گی ۔مذاکرات مکمل ہونے کے بعد بورڈ کی جانب سے ایگریمنٹ تیار کرکے صوبائی حکومت سے اسکی منظوری لی جائے گی۔اسکے بعد معاہدے کو قانونی شکل دے دی جائے گی ۔اسکے بعد پہلے پورے ضلع جنوبی اور پھر ضلع شرقی میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ فعال ہو کر چائنا کی نجی کمپنی کے ذریعے صحت وصفائی کے امور کی انجام دہی بلدیاتی ملازمین کے ذریعے شروع کردے گی ۔

اس وقت آزمائشی طور پر بلدیہ جنوبی کے کلفٹن ڈویژن کی تین یونین کمیٹیوں 29ًًًًً30,اور 31میں کام کیا جارہا ہے ۔جس میں چائنا کی کمپنی کی 3سی7گاڑیاں اوربلدیہ جنوبی کی 10سی12گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر کچرہ اٹھا کر گاربیج ٹرانسفراٹیشن پر کچرہ منتقل کررہی ہیں جن کا باقاعدہ ٹریپ کی بنیاد پر وزن کیا جارہا ہے جس پر چائنا کی کمپنی کو 29ڈالر فی ٹن ادائیگی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :