پینے کے پانی کی تجزیہ مہم ، 47میں سے 24کمپنیاں فوڈ اتھارٹی کے میعار پر پوری نا اتر سکی‘

تمام کی پروڈکشن بند کر دی گئی ، اصلاحات کے بعد نمونے پاس ہونے پر پروڈکشن کی اجازت دی جائے گی‘ رافیعہ حیدر

جمعہ 10 مارچ 2017 23:40

لاہور۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ مارچ ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صاف پانی ،صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پانی تجزیہ مہم کے تحت لیے گئے منرل واٹر کے نمونوں کے لیبارٹری تجزیے کے بعد 47نمونوں میں سے 24 کمپنیوں کے نمونے تجزیے میں فیل ہو گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پینے کے پانی کی تجزیہ مہم کا آغاز گزشتہ ماہ کیا تھا جس کے تحت پنجاب فوڈاتھارٹی نے منرل واٹر بنانے والی 47کمپنیوں کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجے تھے۔ ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے تفصیلات بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پانی تجزیہ مہم کے تحت اکٹھے کیے گئے نمونوں کے سرکاری اور نجی لیبارٹریوں سے تجزیے کروائے اور 47 میںسی24کمپنیوں کا پانی میعار پر پورا نا اتر سکا ۔

(جاری ہے)

ان24 میں سے 6کمپنیوں کے پانی میں مطلوبہ اجزاء یانمکیات کی کمی ، 15میں مضر صحت جراثیموں کی موجودگی جبکہ 3کمپنیوں کے پانی میں مطلوبہ منرلز کی کمی اور جراثیم دونوں کی موجودگی پائی گئی۔ رافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ فیل ہونے والی تمام کمپنیوں کی پروڈکشن فوری طور پر بند کر دی گئی ہے اور وضح کردہ اصلاحات کے بعد ان کمپنیوں کے نمونے دودبارہ چیک کرائے جائیں گے ۔

نمونے پاس ہونے کی صورت میں ان کمپنیوں کو پروڈکشن کی اجازت دی جائے گی۔فیل ہونے والی کمپنیوں میں قریش نواب واٹر ورلڈ، فارما جن واٹر، نیو لائف، ہیون ڈرنکنگ واٹر، میلور ڈرنکنگ واٹر،فریشلی پریمیم واٹر، H2O واٹر، Fowڈرنکنگ واٹر ، بلیو ان واٹر، مناحل واٹر، مصفہ واٹر، احسن واٹر، تاج فضل واٹر، مدینہ واٹر، لج پال واٹر، فضل اعظم واٹر، اسامہ واٹر، نواز واٹر، عباس واٹر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :