دبئی میں ایک ایتھوپیا کی خاتون پریمنی فوجی کے ساتھ بدکلامی کرنے کے باعث مقدمہ درج

جمعرات 23 مارچ 2017 17:04

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء):۔ایتھوپیا کی ایک خاتون جوکہ دبئی میں کیفے کی مالک ہے اس نے یمنی فوجی کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے ملک بدر کرنے کی دھمکی بھی دی۔خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق عوامی استغاثہ کے کاغذات کے مطابق کے مطابق اس 37 سالہ بزنس ویمن نے اس شخص کو اپنے کیفے میں آنے والے صارفین کے آئی ڈ ی کارڈ دیکھنے سے بھی روکا۔

تاہم اس نے عدالت میں اس بدکلامی سے انکار کیا اور یہ بھی کہا کہ اس نے یمنی فوجی کو اس طرح کی کوئی دھمکی نہیں دی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں فریج المرار کے ایک کیفے میں لڑائی کی خبر ملی ۔ جب ہم وہاں پہنچے تو ایک شخص ہمارے انتظار میں تھا ۔اس کا کہناتھاکہ اندر موجود ایک خاتون نے اس کا والٹ اور موبائل فون چھین لیا ہے اور اس کے ساتھ بدزبانی بھی کی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ جب میں نے اس کیفے کی مالک سے اس کا شناختی کارڈ مانگا تو اس کا کہنا تھا کہ میں اس کیفے کی ممالک ہوں اور میں شناختی کارڈ نہیں دکھاؤں گی۔ ساتھ ہی ساتھ اس نے اپنے کیفے میں موجود دوسرے لوگوں کو بھی اپنا شناختی کارڈ دکھانے سے روکا۔“عدالت میں معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :