دہشت گردی اور انتہا پسندی کسی مذھب یا قوم کا نہیں بلکہ یہ ایک مشترکہ عالمی چلینج ہے، انڈر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جمعرات 23 مارچ 2017 19:19

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل آداما ڈائینگAdama Dieng نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کسی مذھب یا قوم کا نہیں بلکہ یہ ایک مشترکہ عالمی چلینج ہے اور اس سے نپٹنے کے لیے بین الامذاھب روادری اور انسانیت کا احترام وقت کی اہم ضرورت ہے وہ نیویارک میں پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجازنوری سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے جو کہ خواتین کی حثیت بارے اقوام متحدہ کے کمیشن کے 61 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آجکل امریکہ کے دورے پر ہیں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل نے مذید کہا کہ تمام انسان پیدائشی طور آزاد اور خود مختار ہیں لہذا اُنکو طاقت کے زور پر غلام بنانا یا اُن کے حقوق غضب کرنا غیر انسانی فعل ہے تمام مذاھب اعلیٰ انسانی اقدار اور مساوات کے داعی ہیں اُنہوں نے کہا کہ دیرپاء ترقی اور امن کے لیے بین الامذاھب روادری اہم ہے انڈر سیکرٹری نے کہا کہ مذھبی رہنما، سیاست دان اور سول سو سائٹی دنیا میں پائیدار امن، انسانی ترقی اور بین الامذاھب کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں محمد اعجاز نوری نے انڈر سیکرٹری جنرل کو خواتین کی ترقی ، انسانی حقوق اور بین الامذاھب تعلقات کے فروغ بارے پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے اقدامات سے آگاہ کیا اور منصوبہ جات کی رپورٹ پیش کی

متعلقہ عنوان :