چین ، فالج کی سرجری کا کامیاب تجربہ

یہ سرجری جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئی ، سرجری کی بدولت اب یہ علاج دوسرے ہسپتالوں میں بھی کیا جائے گا ، چینی میڈیا

منگل 18 اپریل 2017 20:28

ْبیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)چین میں جزوی فالج کی سرجری کا تجربہ کامیاب رہا ، یہ سرجری جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئی ، اس سرجری کی بدولت اب یہ علاج دوسرے ہسپتالوں میں بھی کیا جائے گا ، یہ کامیاب سرجری حالیہ صحت اصلاحات کے تسلسل کا نیتجہ ہے ۔ چینی معروف اخبار شنگھائی ڈیلی کے مطابق جزوی فالج کی سرجری کا یہ کامیاب تجربہ 19سالہ شخص پر کیا گیا جو پیدائشی طور پر دماغی عارضہ میں مبتلا تھا۔

اس عارضہ کی وجہ سے اس کے جسم کے مختلف حصوں نے کام کرنا بند کردیا تھا ۔ چین کے پونان ہسپتال میں حکومتی نئی صحت اصلاحات کی بدولت اس شخص کی سرجری کی گئی جو کامیاب رہی ۔ تفصیلات کے مطابق یہ سرجری نیورو سرجن کے ایک گروپ نے کی جو ایک بہترین عوامی ہسپتال پونان ہسپتال سے وابستہ ہیں ۔

(جاری ہے)

فالج زدہ شخص جس کا نام لن چھن چھیننگ ہے کے جسم کے داہنی عضلات حرکت سے معذور ہو گئے تھے ۔

دماغ میں خون جاری رہنے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ایک مشترکہ سرجری تجویز کی جس میں اس کے ہاتھ اور ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق اس قسم کی سرجری دنیا بھر میں پہلی مرتبہ کی گئی ۔ اس کامیاب سرجری کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں فالج کے علاج میں اس سرجری سے مستفید ہوا جا سکتا ہے ۔ اب یہ مریض مکمل طور پر اپنی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :