لاہور، پیپلز پارٹی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

27 اپریل کو لاہور سے احتجاج شروع کرنے کا بھی اعلان

بدھ 19 اپریل 2017 03:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)صوبائی دارلحکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا اور 27 اپریل کو لاہور سے احتجاج شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے شہروں اور دیہاتوں میں 12 سے 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جو موجودہ حکومت کے وعدوں کے خلاف ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ بجلی کے پراجیکٹس میں کرپشن ہے۔ بجلی کی قیمت میں 50% فیصد کمی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک احتجاج جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کا سلسلہ لاہور سے شروع کیا جارہا ہے اور آہستہ آہستہ ملک گیر احتجاج ہوگا اور 22 اپریل کو مظفر گڑھ میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔ (وقاص)