ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 12 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر میں 7 پولیس اہلکار، ایک جج، فوج کا ایک اعلیٰ افسر اور عملے کے 3 ارکان بھی سوارتھے، ترک حکام

منگل 18 اپریل 2017 23:19

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑپرگرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے صوبے تونگلی میں فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑ پرگر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار تمام 12 افراد ہلاک گئے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر ترک فوج کا ہے جس کے اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد ہی اس کا کنٹرول ٹاورسے رابطہ منقطع ہوگیا تھا تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

گورنر تونگلی نے بھی حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 7 پولیس اہلکار، ایک جج، فوج کا ایک اعلیٰ افسر اور عملے کے 3 ارکان بھی سوار تھے جن ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :