اقتصادی صورتحال مجموعی طور پربہتر ہے لیکن ممکنہ مالیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کی ضرورت ہے،چین

اتوار 23 اپریل 2017 21:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)چین کے نیشنل سوشل سیکورٹی فنڈ کے چیئرمین لو جی وئے نے کہا کہچین کی اقتصادی صورتحال مجموعی طور پر اچھی ہے، لیکن ممکنہ مالیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کی ضرورت ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی خزانہ سوسائٹی کے دوہزار سترہ کے سالانہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے لو جی وئے نے کہا اس وقت چین کی اقتصادی ترقی میں موثر تبدیلی آئی ہے۔

(جاری ہے)

اقتصادی ڈھانچے کی اصلاحات کو تیری سے فروغ دیا جارہا ہے۔ معیشت کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ، ممکنہ مالیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی سائڈ اصلاحات کو ابتدائی پیش رفت ملی ہے۔ لیکن اقتصادی اضافے کے حوالے سے کچھ چیلنجز درپیش ہیں۔ چین کی اندرونی معیشت کے سلسلے میں مقامی پیداوار کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہئے۔ چین میں لیوریج کی شرح دو سو پچاس فیصد ہے، ممکنہ مالیاتی خطرات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی اقتصادی صورتحال میں غیر یقینی بھی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :