ترکی میں دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے ‘‘ کے خلاف آپریشن میں 5فوجی جاں بحق ،3زخمی

اتوار 23 اپریل 2017 21:20

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) ترکی کے اضلاع دیار بکر اور شرناک میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم’’پی کے کے ‘‘ کے خلاف کئے گئے آپریشن میں 5فوجی جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے جبکہ 12دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے اضلاع دیار بکر اور شرناک میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم’’پی کے کے ‘‘ کے خلاف کئے گئے آپریشن میں 5فوجی جاں بحق ہوگئے ۔

دیار بکر کی تحصیل کلپ میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 3 فوجی زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دیار بکر کے صلاح الدین ایوبی سرکاری ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں تمام تر طبی مداخلت کے باوجود فوجیوں کو بچایا نہیں جا سکا۔

(جاری ہے)

ضلع شرناک کی تحصیل الو دیرے میں 23 ویں جینڈر میری سرحدی کمانڈ سے منسلک یونٹوں کی طرف سے بستے لر دیرے لر علاقے میں جاری آپریشن میں بھی دہشت گردوں کے ایک گروپ کے ساتھ شدید جھڑپ ہوئی۔

دہشت گردوں کی ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں 2 فوجی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے شرناک سرکاری ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔دونوں فوجی تمام تر طبی مداخلت کے باوجود جامِ شہادت نوش کر گئے۔شرناک اور حقاری کے حالیہ آپریشنوں میں 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔شرناک میں حالیہ 4 دنوں میں کئے گئے آپریشنوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران عراق کے شمال میں زاپ ا ور گارا کے علاقوں میں فضائی آپریشنوں کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال 2 غاروں، 2 پناہ گاہوں 4 مسلح مورچوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :