نوازشریف جے آئی ٹی میں سر خرو ہوتے ہیں،تو دوبارہ وزیراعظم بن جائیں،خورشید شاہ

سمجھ میں نہیں آتا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ نہ دینے کی کیا ضد ہی ،وزیراعظم کے نیچے بننے والی جے آئی ٹی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا قیامت کی نشانی یہ ہے کہ وزیر داخلہ شیر بن گئے ہیں، عمران خان کی سیاست سے نواز شریف اور مضبوط ہوں گے ، عمران ماضی کو چھیڑیں گے تو انکے لئے بہت برا ہوگا ،پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 23 اپریل 2017 23:00

ْسکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 2014میں ہم نے وزیر اعظم نواز شریف کو استعفی نہ دینے کا مشورہ دیاتھا،اب استعفیٰ دینے کامشورہ دے رہے ہیں، پانامہ فیصلے کے بعد اگر نوا زشریف جے آئی ٹی میں سر خرو ہوتے ہیں،تو دوبارہ وزیراعظم بن جائیں،سمجھ میں نہیں آتا کہ وزیراعظم کو استعفیٰ نہ دینے کی کیا ضد ہی وزیراعظم کے نیچے بننے والی جے آئی ٹی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا،قیامت کی نشانی یہ ہے کہ وزیر داخلہ شیر بن گئے ہیں،سابق چیف جسٹس نے دبائو میں آ کر یوسف رضا گیلانی کو خط لکھنے کا کہا ، سابق صدر آصف زرداری کے سارے کیسزعدالتوں سے کلیئر ہوئے ہیں، عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کیا تبدیلی لائے عمران خان کی سیاست سے نواز شریف اور مضبوط ہوں گے ،شیخ رشید کو عمران خان کو سمجھانا چاہیے،عمران خان خیبرپختونخوا کی صورتحال جاکردیکھیں ،وہ ماضی کو چھیڑیں گے تو انکے لئے بہت برا ہوگا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حذب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں پہلے کوئی رات میں گزرنہیں سکتا تھا لیکن اب عمران خان رات میں دادو میں جلسہ کرتے ہیں،عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کیا تبدیلی لائے عمران خان کومشورہ دوں گا ایسا نہ کریں،عمران خان کی سیاست سے نوازشریف مضبوط ہونگے،شیخ رشید کو عمران خان کو سمجھانا چاہیے،خیبرپختونخوا کی صورتحال جاکردیکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں عدالت نے جے آئی ٹی بنانے کا کہا ہے لیکن وزیراعظم کے نیچے بننے والی جے آئی ٹی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، اگر وزیراعظم جے آئی ٹی میں سر خرو ہوتے ہیں،تو دوبارہ وزیراعظم بن جائیں، 2014میں استعفا نہ دینے کا مشورہ دیا،اب استعفا کامشورہ دے رہے ہیں،سمجھ میں نہیں آتا کہ وزیراعظم کو استعفا نہ دینے کی کیا ضد ہی انہوں نے کہا کہ قیامت کی نشانی یہ ہے کہ وزیر داخلہ شیر بن گئے ہیں،پرویزمشرف کے دورمیں وزیرداخلہ کو پروٹوکول دیاگیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت اور ریاست کی بقا کے لیے پیپلزپارٹی آگے ہوگی، پاکستان سیاست دانوں نے بنایا اورہم اسکی حفاظت کریں گے، حکمران جماعت اپنے ایم این اے کے حلقوں میں گیس فراہم کررہی ہے،کیا ہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں ملک میں بجلی کا بحران ہے اور خواجہ آصف کہتے ہیں بجلی چوری ہورہی ہے، سیپکو اور حیسکو میں لیسکو سے زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنیکاوعدہ شہبازشریف اورتمام موجودہ حکمرانوں نے کیاتھا ۔