ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے عمیر شہاب کے قتل کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج

اتوار 23 اپریل 2017 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)کراچی میں ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے عمیر شہاب کے قتل کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ، عمیر شہاب کے قتل میں گرفتار پولیس اہلکار کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا ، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اتوار کوفقیر محمد کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، گرفتار پولیس اہلکار فقیر محمد نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈی آئی جی پشاور کے بیٹے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا، جبکہ ملزم نے مقتول عمیر شہاب کی والدہ کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تحقیقاتی ذرائع کے مطابق ملزم فقیر محمد چھ ماہ کے لیے ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بنگلے پر تعینات ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :