چین اور ایران کے مابین سائنس ، ٹیکنالوجی، ثقافت اور آرٹ میں دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط

،چینی نائب وزیر اعظم لیو ین ڈونگ اور نائب ایرانی صدر نے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی ، چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی، توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون، ثقافتی تبادلوں اور بیلٹ اینڈ روڈمنصوبے کو فروغ دیا جائے گا، نائب ایرانی صدر سورینا ستاری کی نائب چینی وزیر اعظم سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 23 اپریل 2017 21:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) چین اور ایران کے مابین سائنس ، ٹیکنالوجی، ثقافت اور آرٹ میں دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط ،چین کی نائب وزیر اعظم لیو ین ڈونگ اور ایرانی نائب صدر سورینا ستاری نے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی ، ایرانی نائب صدنے کہا چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی، توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون، ثقافتی تبادلوں اور بیلٹ اینڈ روڈمنصوبے کو فروغ دیا جائے گا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی نائب وزیر اعظم لیو ین ڈونگ نے ایرانی نائب صدرسورینا ستاری سے ملاقات کی جس میں چینی نائب وزیر اعظم لیو ین ڈونگ نے کہا کہ بین الاقوامی اور علاقائی صورت حال کی پیچیدہ تبدیلیوں کے تناظر میں چین اور ایران کے تعلقات ہمیشہ مستحکم ترقی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک اہم لمحات اور اہم مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔

گزشتہ سال جنوری میں چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے ایران کے دورے کے دوران ایرانی رہنماوں کے ساتھ اسٹریٹجک منصوبہ قائم کیا۔اس کے بعد ایک سال میں دونوں فریقوں نے سیاسی، اقتصادی اور تجارت، توانائی، زراعت اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اہم پیش حاصل کی ۔ امید ہے کہ ان کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے رہنماوں کے طے شدہ اتفاق کو تعاون کے ٹھوس نتائج میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

اس موقع پر ایرانی نائب صد رسورینا ستاری نے کہا کہ ایران کو امید ہے کہ چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی، توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کیشعبوں میں تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا ،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیاں ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ "کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔ یقین ہے کہ چین کی نائب وزیر اعظم کیو ین ڈونگ کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کی ترقی میں مدد ملے گی۔مذاکرات کے بعد چین کی نائب وزیر اعظم لیو ین ڈونگ اور ایرانی نائب صدر سورینا ستاری نے سائنس اور ٹیکنالوجی، ثقافت اور آرٹ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی ۔