رائے ونڈ، تہلکہ خیز کارروائی ،چند منٹوں میں ٹھس ،فحش’’ کو پارٹی‘‘ پر دو تھانوں کی پولیس کا گرینڈچھاپہ ،

تھانہ میں چند منٹ ہلڑ بازی کے بعد سب کچھ پاک صاف قرار دے دیاگیا مستی میں جھومتے منڈے کڑیاںگھروں گھری واپس لوٹ گئے ،غریب سائونڈ سسٹم والا سفارش نہ ہونے پر باندھ لیا گیا،

اتوار 23 اپریل 2017 21:50

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)اے ایس پی رائے ونڈ سرکل عبدالوہاب کے حکم پر تہلکہ خیز کارروائی چند منٹوں میں ٹھس ،فحش’’ کو پارٹی‘‘ پر دو تھانوں کی پولیس کا گرینڈچھاپہ ، تھانہ میں چند منٹ ہلڑ بازی کے بعد سب کچھ پاک صاف قرار دے دیاگیا ، مستی میں جھومتے منڈے کڑیاںگھروں گھری واپس لوٹ گئے ،غریب سائونڈ سسٹم والا سفارش نہ ہونے پر باندھ لیا گیا، پولیس تھانہ سٹی رائے ونڈ اور تھانہ سٹی سندر نے اڈا پلاٹ چوکی کے علاقہ بحریہ ٹائون میں واقع عرفان پاشا نامی اہم شخصیت کے فارم ہائوس پر رائے ونڈ کے ارد گرد پھیلی یونیورسٹیوں اور کالجز کی100کے لگ بھگ لڑکوں لڑکیوں کو ڈانس پارٹی میں مدہوش حالت میں ایک دوسرے کے ساتھ بانہوں میں بانہیں ڈالتے اونچی سائونڈ سسٹم پر انگلش گانوں ڈسکو ڈانس کرتے رنگے ہاتھوں دھر لیا ،پرسنل شیطانی ڈانس پارٹی میں پولیس کی آمد پر بھگدڑ مچ گئی ،لڑکے لڑکیاں مدہوشی میں گرتے ایک دوسرے کے اوپر نیچے ہوگئے ،تمام تعلیم یافتہ شوخے اور شوخیوں کو پولیس کی گاڑیوں میں بے پردہ ماڈرن حالت میں تھانہ سٹی میں لایا گیا جہاں ان کو پوری عزت کیساتھ مختلف تھانیداروں کے کمروں میں ایک دوسرے سے گپیں ہانکنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ،صرف ایک دو لڑکیاں روتی رہیں کہ پولیس نے ان کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے ،وہ اپنے شریف والدین کو کیا منہ دکھائیں گی ،وہ اپنی کلاس فیلو کی برتھ ڈے پارٹی پر خوشی میں ہلا گلا کررہیں تھی،ایک لڑکی کے مطابق کہ وہ بی بیکن ہائوس اور مختلف پرائیوئٹ تعلیمی کے طلبا وطالبات ہیں ،اور ان میں سے کوئی باہر کی کال گرل نہیں ،اور نہ ہی وہ قابل اعتراض حالت میں تھے ،ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے ونڈ حافظ عبدالماجد نے اے ایس پی عبدالوہاب کے علم میں لاتے ہوئے باری باری سب کو آزاد کردیا ،پولیس کے مطابق ان کو مخبری ہوئی تھی کہ عرفان فارم ہائوس پر پروانے اور تتلیاں روائتی انجوائے کر رہے ہیں ،اور اونچی آواز میں ڈیک لگایا گیا ہے ، ایک لڑکی کے مطابق لڑکے لڑکیوںکے مابین ایک خوبصورت لڑکی کی وجہ سے ہنگامہ ہوا تو ان میں سے کسی ایک نے نشے میں پولیس کو کال کرنے کی غلطی کرڈالی ،جس کے بعد سارا واقعہ پیش آیا ،کئی پولیس وینوں میں بیٹھی ماڈرن اور فیشن ایبل میک اپ زدہ لڑکیوں کو روڈ سے گزارتے ہوئے تھانہ لایا گیا تو سینکڑوںمنچلے لہلہاتے پیچھے پیچھے پہنچ گئے ،تھانہ کے باہر ایک ہجوم بن گیا ،جبکہ تھانہ کے اندر اہم شخصیات کی آمدورفت معاملہ کے کلوز ہونے تک جاری رہی ،یادرہے کہ رائے ونڈ کے ارد گرد پھیلے عیاشی کے جدیداڈوں پر پولیس کی ہونے والی یہ کارروائی اور اس کا اختتام کوئی نئی بات نہیں،تبلیغی اجتماع کے حوالے سے پوری دنیا میں نیک نام اور موجودہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے فارم کے ارد گرد اس قسم کی شرمناک کارروائیوں میں ملوث گیسٹ ہائوسوں کے خلاف آج تک کوئی موثر کاروائی نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :