بھارتی نوجوانوں نے ایئرفورس کے اہلکار کی سرعام پٹائی کردی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل

اتوار 23 اپریل 2017 21:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)بھارتی نوجوا نوں نے ایئرفورس کے اہلکار کی سرعام پٹائی کردی،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں تین نوجوان انڈین ایئرفورس کے اہلکار کو تلخ کلامی کے بعد سڑک کے درمیان موٹرسائیکل سے اتار کر سرعام وردی میں ملبوس اہلکار کی پٹائی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور جھگڑے کے دوران نوجوانوں کی طرف سے اہلکار کو تھپڑ بھی مارے گئے۔جھگڑے کے بعدنئی دہلی پولیس نے 3 نوجوانوں کو جھگڑا کرنے کی بنا پر گرفتار کرکے کے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :