چین کا گرین مالیات کے فروغ پر زور ،جی 20 اراکین مزید حمایت کریں

گرین مالیات کا فروغ بڑی اہمیت رکھتا ہے، دنیا بھر میں متعدد ممالک گرین مالیات کی اپیل کا مثبت جواب دیتے ہیں،چین

اتوار 23 اپریل 2017 21:20

جواشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) چین نے گرین مالیات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہیگرین مالیات کا فروغ بڑی اہمیت رکھتا ہے، دنیا بھر میں متعدد ممالک گرین مالیات کی اپیل کا مثبت جواب دیتے ہیں،جی 20 اراکین گرین مالیات کے فروغ کی مزید حمایت کریں ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہوں کی کانفرنس امریکہ میں منعقد ہوئی جس میں موجودہ عالمی اقتصادی صورتحال، ترقی کے ڈھانچے، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے اور عالمی مالیاتی انتظام سمیت موضوعات پر بحث کی گئی۔

چین کے وزیر خزانہ شا جیئے اور چینی عوامی بینک کے سربراہ جو شیا چھوان کی قیادت میں چینی وفد نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شا جیئے نے کہا کہ سال دوہزار سترہ سے چین کی اقتصادی ترقی کے مثبت عناصر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں چین کی معیشت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہوا۔ سپلائی سائیڈ اصلاحات کے فروغ کے ساتھ ساتھ، چین پرامید ہے کہ رواں سال معیشت میں چھ اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوگا۔

یہ عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید خدامات سرانجام دے سکے گی۔ جو شیا چھوان نے پرزور الفاظ میں کہا کہ گرین مالیات کا فروغ بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ دنیا بھر میں متعدد ممالک گرین مالیات کی اپیل کا مثبت جواب دیتے ہیں۔ جو شیا چھوان نے جی 20کے اراکین سے گرین مالیات کے فروغ کی مزید حمایت کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :