افغانستان ، فضائی حملوں میں القاعدہ کی5ارکان سمیت طالبان اور داعش کے 18جنگجو ہلاک

فضائی کاروائی میں شدت پسندوں کی ایک گاڑی اور 5موٹرسائیکلیں بھی تباہ کردی گئیں،وزارت دفاع

اتوار 23 اپریل 2017 21:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء) افغانستان میں فضائی حملوں کے دورا ن القاعدہ کی5ارکان سمیت طالبان اور داعش کے 18جنگجو ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق جنوبی صوبہ زابل میں فضائی کاروائی میں القاعدہ کے رکن سمیت 10شدت پسند مارے گئے ۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی کاروائی گزشتہ 24گھنٹوں میں ضلع شاہ جوئی میں کی گئی جس میں 5القاعدہ اور مقامی کمانڈر سمیت 5طالبان جنگجو مارے گئے ۔

طالبان کمانڈر کی شناخت ملا نور آغا کے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی کاروائی میں شدت پسندوں کی ایک گاڑی اور 5موٹرسائیکلیں بھی تباہ کردی گئیں۔مشرقی صوبہ ننگرہار میں فضائی احملوں اور آرٹلری کے ذریعے کی گئی کاروائی میں 8جنگجو ہلاک ہوگئے ۔افغان نیشنل آرمی کی 201صلیب کور کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوںمیں ضلع آچن کے علاقے تانگی مامند میں آپریشن کیا گیا جس میں داعش کے 8جنگجو ہلاک ہوگئے ۔دوسری جانب افغان حکومت نے مزار شریف میں فوجی بیس پر طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی ترقیوں کا فیصلہ کیا ہے ۔صدارتی ترجمان حسین شاہ نے صحافیو ںکو بتایا کہ شاہین کور پر حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔