افغان فوجی اڈے پر حملہ،طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ٹویٹر اکائونٹ معطل کردیا گیا

اتوار 23 اپریل 2017 21:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ٹویٹر اکائونٹ معطل کردیا گیا۔افغان خبررسا ں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ٹویٹر اکائونٹ معطل کردیا گیا ہے ۔طالبان گروپ وسیع پیمانے پر پروپیگنڈہ پھیلانے کیلئے آن لائن نیوز اور سوشل نیٹ ورکنگ سروس کا استعمال کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ٹویٹر اکائونٹ افغانستان کے اہم فوجی اڈے پر ہلاکت خیزحملے کے بعد بند کیا گیا ہے ۔افغان حکومت نے اتوارکو فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سوگ منانے کا اعلان کیا تھا اس موقع پر صداتی محل سمیت اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رکھا گیا۔واضح رہے کہ مزار شریف میں افغان فوجی بیس پر طالبان کے حملے میں 140فوجی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :