آسٹریلوی خاتون اسمگلر رہائی کے بعد آسٹریلیا پہنچا دی گئی

اتوار 28 مئی 2017 20:50

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)آسٹریلوی خاتون اسمگلر شاپیل کوربی انڈونیشیا میں بارہ سال جیل کاٹنے کے بعد رہا کر دی گئی ہیں۔ انڈونیشی حکام نے اٴْسے رہائی کے بعد ملک بدر کرتے ہوئے آسٹریلیا پہنچا دیا ہے۔ اٴْس کی روانگی کے وقت سخت حفاظتی اقدامت کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

وہ آج اتوار کی صبح میں آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچی۔

شاپیل کوربی کو انڈونیشی میڈیا نے ’گانجا کوئین‘ کا نام دے رکھا ہے۔ سن 2004 میں اٴْسے انڈونیشی جزیرے بالی میں چار کلوگرام چرس اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اٴْس وقت وہ 27 برس کی تھیں۔ انڈونیشیا میں عدالتی کارروائی کے دوران کوربی کا یہ موقف رہا تھا کہ منشیات اٴْس بیگ میں رکھی گئی تھی اور وہ اس سے بے خبر تھی۔