آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا‘ محکمہ موسمیات

اتوار 28 مئی 2017 21:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا‘ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا، خصوصاً (لاہور،فیصل آباد، سرگودھا،گوجرانولہ،ساہیوال، ملتان،ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، پشاور، بنوں،سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،حید رآباد،میر پور خاص، مکران، سبی اور نصیر آباد ڈویڑن) میں شدید گرمی پڑے گی۔

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔۔ ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت تربت53.5، سبی50، جیکب آباد، دادو49، لاڑکانہ48، نوکنڈی، دالبندین، بھکر، سکرنڈ، سکھر47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج تربت میں ریکارڈ درجہ حرارت53.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس سے پہلے 30مئی2009میں 52ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :