ایئر بس نے چین میں ہیلی کاپٹر اسمبلی پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی

اتوار 28 مئی 2017 20:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)یورپی طیارہ ساز ادارے ایئربس نے چین کے بندرگاہی شہر چِنگڈاؤ میں ہیلی کاپٹر جوڑنے کے پلانٹ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ اس پلانٹ کی تعمیر اگلے برس تک مکمل ہو جائے گی اور پہلا ہیلی کاپٹر سن 2019 میں فراہمی کے لیے تیار ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ پلانٹ سالانہ بنیادوں پر اٹھارہ ہیلی کاپٹروں کے پرزے جوڑ کر تیار کرے گا۔

چینی سرزمین پر کسی غیرملکی ایوی ایشن کمپنی کا ہیلی کاپٹر تیار کرنے کا یہ پہلا پلانٹ ہے۔ اس پلانٹ کا کنٹرول مشترکہ طور پر ایئربس اور چنگ ڈاؤ ایوی ایشن کمپنی کے ہاتھ میں ہو گا۔ پلانٹ پر تیار ہونے والے اٹھارہ میں سے تین ہیلی کاپٹر چین خریدنے پر رضامند ہے۔ چین کو سویلین استعمال کے ہیلی کاپٹروں کی قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :