لیبیا کا جہادی گروپ ’انصار الشریعہ‘ تحلیل کرنے کا فیصلہ

اتوار 28 مئی 2017 20:50

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)شمالی افریقہ کے خانہ جنگی کے شکار مسلمان ملک لیبیا کے ایک عسکریت پسند گروپ انصار الشریعہ نے خود کو تحلیل کر دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس گروپ کی جانب سے یہ اعلان گزشتہ روز کیا گیا۔ یہ گروپ القاعدہ کے ساتھ وابستگی رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی امور پر نگاہ رکھنے والی تنظیم کاؤنٹر ٹیررازم پراجیکٹ کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں اس گروپ کو پے در پے مالی و جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس کے علاوہ اس کے کئی ارکان نے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ’اسلامک اسٹیٹ‘ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ گروپ کا سربراہ محمد زہاوی اکتوبر سن 2015 میں ایک ہوائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ گروپ معمر القذافی کے زوال کے بعد معرضِ وجود میں آیا تھا۔