ہمارا موقف واضح اور مضبوط ہے ،امید ہے جی گروپ مشرقی و جنوبی بحیرہ چین پر اپنے وعدے کو پورا کریں گے،چین

مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ، اور پروازوں کی آزادی و سمندری راستے کی سکیورٹی کے تحفظ اور مشرقی و جنوبی بحیرہ چین کے امن و استحکام کیلئے متعلقہ ممالک کے ساتھ مذاکرات سے اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں،چینی وزارت خارجہ

اتوار 28 مئی 2017 17:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) چین نے کہا ہے کہ مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین پر ہمارا موقف واضح اور مضبوط ہے، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ،مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین کے امن و استحکام اور پروازوں کی آزادی و سمندری راستے کی سکیورٹی کے تحفظکیلئے متعلقہ ممالک کے ساتھ صلاح و مشورے اور مذاکرات سے اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق جی 7سمٹ کے اعلامیہ میں مشرقی بحیرہ چین اور جنوبی بحیرہ چین پر چینی وزارت خارجہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین نے متعلقہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور جی گروپ سمٹ کے مشترکہ اعلامیہ میں بین الاقوامی قانون کے نام سے مشرقی بحیرہ چین اور جنوبی بحیرہ چین کے مسائل کی طرف اشارہ کرنے کی مخالفت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشرقی بحیرہ چین اور جنوبی بحیرہ چین کے مسائل پر چین کا موقف واضح اور مضبوط ہے۔ چین ہمیشہ کی طرح متعلقہ ممالک کے ساتھ صلاح و مشورے اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات پر مناسب طور پر قابو پانا اور حل کرنا چاہتا ہے۔ تاکہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جاسکے، مشترکہ طورپر مشرقی بحیرہ چین اور جنوبی بحیرہ چین کے امن و استحکام کا تحفظ کیا جاسکے اور پروازوں کی آزادی اورسمندری راستے کی سکیورٹی کا تحفظ کیا جاسکے ۔

لو کھانگ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جی گروپ اس مسئلے پر اپنے وعدے کو پورا کریں گے اور خطے میں متعلقہ ممالک کے اختلافات پر قابو پانے کے لئے کوششوں کا احترام کریں گے۔ تاکہ خطے میں امن اور استحکام کے لئے تعمیراتی کردار ادا کیا جاسکے۔ واضح رہے جی 7سمٹ میں ایک سوال تھا کہ حال ہی میں اٹلی میں منعقدہ جی گروپ سمٹ کے مشترکہ اعلامیہ میں مشرقی بحیرہ چین اور جنوبی بحیرہ چین کے مسائل کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :