بھارت میں بھی زیکا وائرس پایا جا چکا ہے، عالمی ادارہ صحت

اتوار 28 مئی 2017 20:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ گزشتہ برس بھارت میں تین مریضوں میں زیکا وائرس کی موجودگی پائی گئی تھی۔ یہ تینوں مریض مغربی ریاست گجرات کے ہسپتالوں میں لائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان تین میں دو حاملہ خواتین تھیں، جنہوں نے بعد میں صحت مند بچوں کو جنم دیا۔ ان تینوں زیکا وائرس کے مریضوں کے بارے میں بھارت نے عالمی ادارہ صحت کو رواں برس پندرہ مئی کو مطلع کیا۔ بھارتی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ زیکا وائرس میں مبتلا تینوں مریض اب پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ سن 2015 میں زیکا وائرس برازیل اور قریبی ہمسایہ ملکوں میں وبا کی طرح پھیل گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :