امریکی شہریوں کو ایران کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت

جمعرات 17 اگست 2017 11:27

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)امریکا اور ایران کے درمیان تازہ کشیدی کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے شہریوں کو ایران کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک انتباہی بیان میںشہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے سفر سے گریز کریں۔بیان میں کہا گیا ہے ایسے شہری جو ایران کے ساتھ دوسرے ملکوں کی شہریت رکھتے ہیں ایران داخلے پر گرفتار یا بے دخل کیے جاسکتے ہیں۔ اس لیے امریکی شہری ایران کے سفر کے دوران متوقع خطرات کو سامنے رکھیں۔ بیان میں ایران میں موجود امریکیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حالات حاضرہ سے با خبر رہیں اور ایران میں قیام کے خطرات کو مد نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :