احتساب عدالت ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کرپشن کیس میں دلائل مکمل ، فیصلہ محفوظ

جمعرات 17 اگست 2017 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف درج رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت 30اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔سماعت کے دوران نیب کے دو گواہان مقصود احمد اور محمد صولت عدالت میں پیش ہوئے اور دونوں گواہان نے اپنے بیان قلم بند کروا دیئے ۔گواہان کے بیان پر جرح کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس کوئی اصل دستاویزات نہیں ہیں۔عدالت نے کیس کی مذید سماعت 30 اگست تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :