زمینداروںکو فوری طور پر2016-17 کا زرعی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ہدایت

جمعرات 17 اگست 2017 23:44

سکھر۔ 17اگست(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)ضلع سکھر کے تمام آبادگاروں اور زمینداروںکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر2016-17 کا اپنا زرعی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عثمان خالد کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق زمینداروں اور آبادگاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جس زمیندار اور آبادگار کا سال 2016-17 کا ہدف 80 ہزار روپے سے زائد ٹیکس ہے وہ لینڈ اینڈ ایگریکلچر انکم ٹیکس ایکٹ 2000 کے تحت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز کے دفاتر میں فارم اے حاصل کرکے ایگریکلچر انکم ٹیکس 30 ستمبر تک جمع کرائیں۔