پشاور، عبدالمنعیم کے بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چینلج کرنے کا فیصلہ

جمعرات 17 اگست 2017 23:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعیم کے سیاسی مخالفین نے ان کی بحالی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چینلج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔پشاور ہائی کورٹ نے تین روز قبل ان کے حق میں فیصلہ دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء شیرعالم نے کہاکہ ممبرصوبائی اسمبلی عبدالمنعیم جوکہ1984سے سکول ٹیچرہے کو الیکشن کمیشن نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد بطورممبرصوبائی اسمبلی ان کی رکنیت ختم کردیے تھے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عبدالمنعیم نے حکم امتناعی حاصل کررکھی تھی تاہم گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کرنے کے احکامات جاری کردی انہوں نے کہاکہ ان کے بحالی کافیصلہ شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ سپریم کورٹ میں چیلنج کرونگا۔

متعلقہ عنوان :