روبوٹ سعودی عرب میں مکانات کی تعمیر کریں گے

جمعرات 17 اگست 2017 14:20

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) سعودی عرب نے ایک آسٹریلوی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے کہ جس کے تحت کمپنی مکانات کی تعمیر کرنے میں مدد دینے والے 100 روبوٹ فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

العریبیہ نیوز کے مطابق سعودی وزارت ہائوسنگ چین اور کوریا سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں سے معاہدے کررہی ہے تاکہ ملک بھر میں سستی اور معیاری رہائش گاہیں تعمیر کرکے شہریوں کے حوالے کی جا سکیں۔

سعودی حکومت آئندہ پانچ سالوں کے دوران 15 لاکھ گھروں کی تعمیر کرے گی جس کی لاگت کا تخمینہ 100 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ایک آسٹریلوی جریدے 'دی ویسٹ آسٹریلین' کے مطابق آسٹریلوی کمپنی کے ایکس ہائیڈرن نامی روبوٹ نے صرف چند دنوں میں ایک آزمائشی تعمیر کو مکمل کرکے اپنی صلاحیتیں منوا دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :