شاہ سلمان کا قطری عازمین حج کیلئے سرحد کھولنے کا حکم

سعودی ایرلائن کے پرائیوٹ طیاروں کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والے قطری شہریوں کو لایا جائے، تمام اخراجات ہم خود برداشت کریں گے ،سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز

جمعرات 17 اگست 2017 11:59

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج کے موقع پر قطری عوام کے لئے سرحد کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سعودی ایرلائن کے پرائیوٹ طیاروں کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والے قطری شہریوں کو لایا جائے اور اس پر آنے والے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گے ،شہزادہ محمد بن سلمان نے دوحا سے سعودی عرب آنے والے پہلے وفد کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے تجارتی تعلقات منسوخ کردیئے تھے جب کہ سعودی عرب نے قطر اور سعودی عرب کو ملانے والی سلوی سرحد کو بھی بند کردیا تھا۔کشیدہ تعلقات کے باوجود سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری عوام کو حج کے موقع پر سہولیات کے لئے سرحد کھولنے کا حکم دیا جس کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان نے دوحا سے سعودی عرب آنے والے پہلے وفد کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سعودی فرمانروا نے اعلان کیا کہ سلوی بارڈر سے سعودی حدود میں داخل ہونے والے قطری عازمین حج کو الیکٹرانک پرمٹ کے بغیر بھی داخلے کی اجازت دی جائے۔شاہ سلمان نے حکم دیا کہ سعودی ایرلائن کے پرائیوٹ طیاروں کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والے قطری شہریوں کو لایا جائے اور اس پر آنے والے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔خیال رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے قطر پر معاشی پابندی لگاتے ہوئے زمینی اور فضائی تعلقات منقطع کردیے تھے۔

متعلقہ عنوان :