یمن کی بندرگاہوں اور مال بردار جہازوں پر دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ ہے، برطانیہ

جمعرات 17 اگست 2017 11:26

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) برطانوی حکومت اور بحری تجارتی حکام نے ایک انتباہی بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے یمن کے ساحل سمندر سے گذرنے والے مال بردار بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ یمن کی باب المندب اور خلیج عدن بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے اور وہاں سے گذرنے والے تجارتی بحری جہازوں کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سے بارود سے لدی کشتیوں یا راکٹوں سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ موجود ہے۔

برطانوی حکومت کی طرف سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے کہ باب المندب کے جنوبی داخلی راستے پر دو مال بردار بحری جہازوں کو خود کش بمبار کشتیوں سے نشانہ بنانے کی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ باب المندب کے جنوبی راستے پر جزیرہ میون کے قریب انتہائی تیز رفتار کشتیوں کو بحری جہازوں سے ٹکرانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :