کاش میں حج کرسکوں غیر مسلم وزیر کی خواہش

حج عظیم فریضہ ہے جو اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،مجھے زندگی میں مکہ مکرمہ جانے کا موقع ملا تو ضرور حج اداکرونگا کوچی کے وزیر زراعت اور کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ایم اے بے بی

جمعرات 17 اگست 2017 13:56

کوچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) بھارتی ریاست کوچی کے وزیر زراعت اور کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ایم اے بے بی نے کہا ہے کہ حج ایک عظیم فریضہ ہے جو اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،مجھے زندگی میں مکہ مکرمہ جانے کا موقع ملا تو وہاں جاکر ضرور حج اداکرونگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یم اے بے بی کوچی ایئر پورٹ کے قریب واقع حج کیمپ پہنچے۔ جہا ں انہوں نے عازمین حج کے ہمراہ تربیتی پروگرام میں حصہ لیا اور حج سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ بے بی نے کہا کہ حج ایک عظیم فریضہ ہے جو اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔اگر مجھے زندگی میں مکہ مکرمہ جانے کا موقع ملا تو وہاں جاکر ضرور حج اداکرونگاجو میرا برسوں کا خواب ہے۔

متعلقہ عنوان :