قطری عازمین حج شاہی مہمان ہیں انہیں مفت موبائل سمیں دی جائیں گی، ایس ٹی سی کا اعلان

جمعرات 17 اگست 2017 13:56

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) ارض مقدس آمد پر تمام قطری عازمین کو موبائل سمیں مفت دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سعودی اتصالات کمپنی(ایس ٹی سی)نے اعلان کیا ہے کہ قطری عازمین شاہی مہمان ہیں جنہیں مملکت آمد پر مفت سمیں دی جائیں گی۔ ایس ٹی سی اعلامیہ میں مزید کہاہے کہ قطری عازمین کا بری اور فضائی سرحدوں پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ہم انہیں ان کے دوسرے وطن میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :