غصے میں بیوی نے شوہر کی جعلی کویتی شہریت کا بھانڈا پھوڑ دیا

منگل 19 ستمبر 2017 11:34

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) کویت میں پولیس نے ایک شامی باشندے کو جعلی کویتی شہریت رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کو اسکی جعلی شہریت کے بارے میں اسکی بیوی نے آگاہ کیا تھا ۔ مجرم نے آج سے 20 سالہ پہلے نقلی کاغذات کا ستعمال کرکے کویت کی شہریت حاصل کی تھی اور پھر کویت میں ہی شادی کر لی اور اب اسکے بچے بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق اس شامی باشند کی بیوی کی اپنے شوہر سے لڑائی ہوئی تھی جس پر اسنے غصے میں آکر پولیس کو بتا دیا کہ اسکا شوہر اصل میں شام سے تعلق رکھتا ہے اسنے جعلی طریقے سے کویت کی شہریت حاصل کی ہے ۔ پولیس نے عورت کے شوہر کو گرفتار کر لیا اور مزید تحقیقات کے لیے اس شخص کے خون کے نمونوں کے ٹیسٹ کروائے جس سے پولیس کو پتہ چلا کہ یہ شخص شامی پاسپورٹ کے ساتھ خلیج ممالک میں داخل ہوا تھا ۔پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ پرسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :