ہزاروں یورو ٹوائلٹ میں بہانے کی تحقیقات شروع

منگل 19 ستمبر 2017 12:38

جینوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) سوئٹزرلینڈ میں ہزاروں یورو مالیت کے نوٹ ٹوائلٹ میں بہائے جانے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پانچ سو یورو کے نوٹ یو بی ایس بینک اور اس کے پاس کے تین ریستورانوں کے ٹوائلٹس میں پائے گئے۔

(جاری ہے)

اس سے منسلک پائپ لائنز بند ہو جانے کے بعد اس کی مرمت اور صفائی پر مبینہ طور پر ہزاروں سوئس فرانک خرچ ہوئے ہیں۔ مذکورہ کرنسی نوٹ وہ ہیں جنہیں غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے خدشے کے تحت 2018ء میں واپس لیا جانا ہے۔ جنیوا کے دفتر استغاثہ سے ونسنٹ ڈیورنڈ کا کہنا ہے کہ ہم یہ پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ نوٹ کہاں سے آئے اور کیا اس معاملے کا تعلق کسی جرم سے تو نہیں۔