نیب ریفرنس میں شریف خاندان کے وارنٹ جاری کر نے کی استدعا مسترد ،ْنواز شریف،مریم ،حسن اور حسین کے دوبارہ طلبی کے سمن جاری ،تمام ملزمان کو آپ عدالتی سمن سے آگاہ کریں ،ْ احتساب عدالت کی آصف کرمانی کو ہدایت

بیگم کلثوم نوازعلیل ہیں ،ْ لندن میں ایک ماہ سے علاج جاری ہے ،ْنہیں بتاسکتا کہ کلثوم نواز اور فیملی کب واپس آئے گی،ْ آصف کرمانی

منگل 19 ستمبر 2017 13:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء)احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں شریف خاندان کے وارنٹ جاری کر نے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز، بیٹے حسن نوازاور حسین نواز کے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کردئیے۔ منگل کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی ،ْسماعت میں نیب نے ملزمان کے جاری کیے گئے سمن کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

سیکورٹی افسر نے ملزمان کے سمن وصول کیے ،ْنیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے سیکورٹی افسر نے بتایا کہ حسن اور حسین نواز نے سمن وصول نہ کرنے کی ہدایات دی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے سمن جاری کیے تھے،سیکورٹی افسر کے نہیں ،ْ آئندہ سیکورٹی انچارج کو سمن دے کر جان نہیں چھڑانی ،ْیہ کریمنل کورٹ ہے، سول کورٹ نہیں۔

(جاری ہے)

جج محمد بشیر نے کہا کہ اگر سمن سیکورٹی انچارج کو دئیے گئے تو اس کا بیان بھی ساتھ ہونا چاہیے ،ْہم نے لیگل پراسیس چلانا ہے ورنہ عدالتی کارروائی میڈیا والے بھی بتا دیتے ہیں۔

نیب حکام نے عدالت کو بتایاکہ سمن درست پتے پر بھیجے گئے، کسی نے یہ نہیں کہا کہ ایڈریس غلط ہے۔نیب حکام نے عدالت سے استدعاکی کہ سمن کو وہ شایدآسان لے رہے ہیں ،ْ وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔احتساب عدالت نے نواز شریف کے پولیٹیکل ایڈوائزر آصف کرمانی کو ہدایت کی کہ تمام ملزمان کو آپ عدالتی سمن سے آگاہ کریں۔بعد ازاںںعدالت نے نواز شریف،مریم نواز،حسن نوازاور حسین نواز کے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے نوازشریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہاکہ بیگم کلثوم نوازعلیل ہیں،ان کا لندن میں ایک ماہ سے علاج جاری ہے، یہ نہیں بتاسکتا کہ کلثوم نواز اور فیملی کب واپس آئے گی۔ آصف کرمانی نے کہا کہ حسن اورحسین نوازرائیونڈ کے رہائشی نہیں، جن لوگوں کے بارے میں عدالت نے مجھے کہا ہے ان کواطلاع دے دوں گا،نوازشریف کا پولیٹیکل سیکریٹری ہوں، جب مجھے نوٹس بھجوائے گئے توپیش ہوا۔

آصف کرمانی نے کہا کہ آج یا کل کلثوم نوازکی تیسری سرجری متوقع ہے،نوازشریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں مقیم ہیں،عدالت نے 26 ستمبرکیلئے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جج کو آگاہ کیا ہے کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہیں، وہ کب واپس آئیں گے،یہ سارا کلثوم نوازکے علاج پرمنحصرہے۔آصف کرمانی نے کہا کہ نیب کی طرف سے شریف فیملی کوکچھ نوٹس موصول ہوئے تھے ،ْنوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدر،حسن اورحسین کونوٹس بھجوائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :